ساہیوال (خصوصی رپورٹ) اڈا بہادر شاہ اور سرور چوک کے گرد و نواح میں شام کے وقت ٹرکوں کی لمبی قطاریں لگ جانا سنگین اور مسلسل بڑھتا ہوا مسئلہ بن چکا ہے۔ ہائی وے اور مین روڈ سے ملحقہ ان راستوں پر بھاری ٹریفک کی بے ہنگم آمد و رفت نہ صرف شہریوں کے لیے شدید مشکلات کا باعث ہے بلکہ کسی بڑے حادثے کا خطرہ بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے۔محکمہ کی مسلسل لاپروائی اور تاخیر نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ متعدد بار شہریوں، صحافی برادری اور درخواست گزاروں نے اس اہم مسئلے کی نشاندہی کی، لیکن پیرا فورس پولیس اور پٹرولنگ پولیس کی جانب سے خاطر خواہ اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔