فلسطینی اتھارٹی نے غزہ کی بحالی کیلئے 5 سالہ منصوبہ پیش کردیا

 مقصد جنگ سے تباہ حال علاقے کو دوبارہ آباد کرنا اور اسے ریاستِ فلسطین کا فعال، مربوط اور ترقی یافتہ حصہ بنانا ہے
غزہ (آئی این پی )فلسطینی اتھارٹی نے غزہ کی تعمیرِ نوکیلئے  تین مراحل پر مشتمل پانچ سالہ منصوبہ پیش کر دیا  ، جس کا مقصد جنگ سے تباہ حال علاقے کو دوبارہ آباد کرنا اور اسے ریاستِ فلسطین کا فعال، مربوط اور ترقی یافتہ حصہ بنانا ہے۔غیرملکی  میڈیا  رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزیر اعظم محمد مصطفی نے   اقوامِ متحدہ اور سفارتی حکام سے ملاقات کی اور غزہ کی تعمیرِ نو کیلئے  منصوبہ پیش کیا، حالانکہ اس بارے میں غیر یقینی پائی جاتی ہے کہ جنگ سے برباد علاقے کے مستقبل میں ان کی حکومت کا کیا کردار ہوگا۔محمد مصطفی نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بارہ ماہ بعد فلسطینی اتھارٹی غزہ میں مکمل طور پر فعال ہو جائے