لاہور میں محدود سطح پر بسنت منانے کی تیاریاں شروع

 بسنت کی راہ میں حائل قانونی پیچیدگوں کو دور کرنے کیلئے  کمیٹیاں قائم کی جائیں گی
 لاہور (آئی این پی )لاہور میں محدود سطح پر بسنت منانے کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔لاہور میں بسنت محدودپیمانے پر منانے کے لئے سفارشات حکومت کو پیش کردی گئیں جس کے مطابق  بسنت اندرون لاہور میں منائی جائے گی ،تاہم تیز دھاتی ڈور پر پابندی ہوگی ۔ بسنت کاتہوارکی راہ میں حائل قانونی پیچیدگوں کو دور کرنے کیلئے  بھی کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔