بسنت پورے لاہور میں منائی جائے گی‘تمام موٹر سائیکل پر حفاظت کیلئے راڈز لگائے جائیں گے، ڈور کی تیاری مخصوص جگہوں پر ہوگی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا پورے لاہور میں بسنت منائی جائے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا لاہور میں بسنت منانے سے متعلق جو قانون ہے اس پر سختی سے عملدآمد ہوگا۔پورے لاہور میں 6، 7 اور 8فروری کو بسنت منانے کا فیصلہ کیا گیا، اس دوران تمام موٹر سائیکل پر حفاظت کیلئے راڈز لگائی جائیں گی، ڈور کی تیاری مخصوص جگہوں پر لاہور میں ہوگی۔