لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں آئندہ سال بسنت کی واپسی کیلئے پنجاب حکومت سرگرم ہوگئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر اس حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی گئی ہے جو بسنت کے پرامن انعقاد کو یقینی بنائے گی۔ذرائع کے مطابق، بسنت فروری 2026 میں دو مخصوص دنوں کے لیے منانے کی تجویز زیر غور ہے۔ امکان ہے کہ لاہور کا اندرون شہر اس تہوار کے مرکزی مقامات میں شامل ہو گا۔