سیلاب سروے 60 فیصد مکمل، متاثرین کو باوقار طریقے سے امداد دی جائیگی پی ڈی ایم اے

 اگلے ہفتے سے 15اضلاع میں امداد کی تقسیم شروع ‘ متاثرین کی عزت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے  اکائو نٹس میں امداد دی جائے گی
 متاثرین ایک دن میں 3لاکھ روپے  تک بینک آف پنجاب کے اے ٹی ایم سے نکلواسکتے ہیں:ڈی جی عرفان کاٹھیا کی گفتگو
لاہور(آئی این پی )پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ اس وقت پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب سروے 27اضلاع میں چل رہا ہے جو 60 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے کہا کہ تقریبا ساڑھے 11ہزار افراد اور 2200سے زائد ٹیمیں 27اضلاع میں سروے کررہی ہیں، سروے ٹیموں کو دشواریاں بھی پیش آرہی ہیں، سیلابی پانی سے گزرکر متاثرہ گھروں تک پہنچ رہی ہیں، آخری سیلاب متاثرہ فرد تک پہنچا جائے گا۔ تمام متاثرین کی عزت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ان کے اکائو نٹس میں امداد دی جائے گی، ہم اگلے ہفتے سے 15اضلاع سے امداد کی تقسیم کرنے جارہے ہیں، ہم اگلے ہفتے سے 15اضلاع سے امداد کی تقسیم کرنے جارہے ہیں