سیلاب سروے 60 فیصد مکمل

لاہور(خصوصی رپورٹ ) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے)پنجاب کے ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ صوبے میں بڑا سیلاب سروے 27اضلاع میں چل رہا جو 60 فیصد مکمل ہو چکا، ساڑھے 11ہزار افراد پر مشتمل 2200سے زائد ٹیمیں سروے کررہیں ، ہم 27اکتوبر تک تمام 27اضلاع میں متاثرہ 4754دیہات اورموضع جات کا سروے مکمل کرلیں گے ، تقریبا ً 3لاکھ 73ہزارسے زائد گھرانوں کا سروے مکمل ہوچکا، اگلے ہفتے سے 15اضلاع سے امداد تقسیم کرنے جارہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً ایک لاکھ سے زائد ہا ئوس ہولڈ یونٹس کا نقصان رپورٹ ہوا ، 10لاکھ49ہزار635ایکڑ فصلیں تباہ اورخراب ہونے کا سروے ہوچکا ، 1950چھوٹے اورباقی بڑے جانوروں کا نقصان ہوا ، بڑے جانور کے نقصان پر 5لاکھ اورچھوٹے کیلئے50ہزارروپے امداد دی جائیگی۔انہوں نے بتایا کہ 3لاکھ 73ہزار متاثرین میں سے 75ہزار متاثرین کے بینک آف پنجاب میں اکا ئونٹ بن چکے اور 25ہزار سے زائد کو اے ٹی ایم کارڈ جاری ہو چکے ۔