پنجاب میں سیلاب متاثرین کیلئے بحالی کا آغاز، 12 ستمبر سے جامع سروے ہوگا

لاہور (سپیشل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کی خصوصی ہدایات پر صوبے بھر میں سیلاب متاثرین کی بحالی اورامداد کے عمل کا باقاعدہ آغازکردیا گیا ۔اس سلسلے میں 12 ستمبرسے متاثرہ علاقوں میں جامع سروے کیا جائے گا جس میں مختلف ادارے مل کرنقصانات کا تفصیلی تخمینہ لگائیں گے۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی زیرصدارت پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس لاہورمیں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹراحمد جاوید قاضی، ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا سمیت دیگرمحکموں کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔ریلیف کمشنرنے بتایا کہ سروے میں اربن یونٹ، پاک فوج، ریونیو فیلڈ اسٹاف، زراعت، لائیواسٹاک اوردیگرمحکموں کے نمائندے شامل ہوں گے۔