مولانا فضل الرحمان کے تحفظات بیٹھ کر دور کرلیں گے:فیصل کریم کنڈی

بھارت اور اسرائیل افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کررہے ہیں
نئے وزیراعلی سے فی الحال غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے:گورنرخیبرپختونخوا کی صحافیوں سے گفتگو
ڈی آئی خان(آئی این پی ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات ہیں تاہم انہیں بیٹھ کر دور کرلیں گے،بھارت اور اسرائیل افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کررہے ہیں۔  گورنر کے پی نے پولیس ٹریننگ اسکول کا دورہ کیا جہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا بھارت اور اسرائیل پاکستان کے خلاف سرمایہ کاری کررہے ہیں، بھارت اور اسرائیل افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کررہے ہیں۔ گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ نئے وزیراعلی سے فی الحال غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے، ضم شدہ اضلاع میں آئل اور گیس کے ذخائر ہیں، او جی ڈی سی ایل والے یہاں آنا چاہتے ہیں اور یہ سب امن سے ممکن ہے۔