مولانا کو بھائی اور بیٹے کی وجہ سے یہ دن دیکھنا پڑے: فیصل کریم کنڈی

مولانا کے بیٹے کو بتانا چاہتا ہوں  میں نے کسی کو بھتہ نہیں دیا،سیاست میں ڈائیلاگ ضروری ہے
میرا فارم ہائوس بھی تجاوزات میں آیا تو انتظامیہ کو اسے گرانے کی اجازت ہوگی:گورنر خیبر پختونخوا
پشاور (آن لائن) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے  سیاست میں ڈائیلاگ ضروری ہیں، پہلے پی ٹی آئی خود متحد ہو۔ مولانا کو اپنے بھائی اور بیٹے کی وجہ سے یہ دن دیکھنا پڑے،مولانا کے بیٹے کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے کسی کو بھتہ نہیں دیا۔  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ شہریوں کو انڈر پاس کی تعمیر کے باعث کچھ مشکلات برداشت کرنا پڑیں گی۔انہوں نے کہامیرا فارم ہائوس بھی تجاوزات میں آیا تو انتظامیہ کو اسے گرانے کی اجازت ہوگی