خیبرپختونخوا:سرکاری سکولوں کی آئوٹ سورسنگ کا فیصلہ

 اقدام کا مقصد تعلیمی معیار میں بہتری لانا اور فی طالب علم اخراجات میں نمایاں کمی کرنا ہے
پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری سکولوں کو مرحلہ وار آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس اقدام کا مقصد تعلیمی معیار میں بہتری لانا اور فی طالب علم اخراجات میں نمایاں کمی کرنا ہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق فی الوقت خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں میں فی طالب علم 3 ہزار 517 روپے ماہانہ خرچ ہو رہے ہیں، آئوٹ سورسنگ کے بعد یہ خرچ کم ہو کر ایک ہزار 667 روپے ماہانہ رہ جائے گا۔ہر سکول کے لئے ماہانہ 3 لاکھ روپے کا خصوصی بجٹ مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے،