کنسورشیم نے 46 فیصد شیئر کی پیشکش کی جبکہ ریزرو قیمت 56فیصد مقرر تھی،ذرائع
اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ایئرپورٹ آٹ سورسنگ کے معاملے پر وفاقی حکومت نے کنسورشیم کی پیشکش مسترد کر دی۔ذرائع کے مطابق کنسورشیم نے 46 فیصد شیئر کی پیشکش کی جبکہ ریزرو قیمت 56فیصد مقرر تھی۔کنسورشیم ریزرو قیمت کے مطابق پیشکش نہ کر سکا جس کے باعث آئوٹ سورسنگ معاہدہ مسترد کر دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی شرائط پوری نہ ہونے پر پیشکش ناقابل قبول قرار دی گئی۔بولی میں ترکی اور برطانیہ کی کمپنیوں پر مشتمل کنسورشیم شامل تھی۔