جنگ کبھی منصوبے کے مطابق نہیں چلتی: پاکستانی قونصلر ہشام احمد

 بھارت سمجھتاہے جوہری ملک پر روایتی حملہ کرکے خطرے سے بچ نکلے گا 
پاکستان امن، استحکام چاہتا ہے تاہم اپنی خود مختاری اور دفاع کے لئے پر عزم ہے
جنیوا (آئی این پی )  پاکستانی قونصلر ہشام احمد نے کہا ہے  جنگ کبھی منصوبے کے مطابق نہیں چلتی، بھارت سمجھتاہے جوہری ملک پر روایتی حملہ کرکے خطرے سے بچ نکلے گا،  خطے میں امن کیلئے  بھارت جھوٹا بیانیہ چھوڑ کر سنجیدہ مذاکرات کی طرف آئے۔جنیوا میں جنرل اسمبلی کی فرسٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  پاکستانی قونصلر  نے نے بھارت کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایٹمی طاقتوں کے درمیان توازن باہمی ذمہ داری، تحمل اور رابطے پر قائم ہے۔بھارت کی نئی عسکری حکمت عملی اس توازن کو ختم کرنے کا ارادہ ظاہر کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے بھارت جھوٹا بیانیہ چھوڑ کر سنجیدہ مذاکرات کی طرف آئے۔