لاہور( کرائم رپورٹر)لاہور میٹرو بس سروس کی ممکنہ بندش کا خطرہ ٹل گیا، شہر میں میٹرو بسیں گزشتہ روز معمول کے مطابق چلتی رہیں۔میٹرو بس آپریشن پر ویڈا کمپنی کے نوٹس کے بعد پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور ویڈا حکام کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری رہا، جس میں سروس جاری رکھنے پر اتفاق ہوگیا۔ حکام کے مطابق ویڈا کے ساتھ مذاکرات میں معاملات طے کیے جا رہے ہیں اور میٹرو بس سروس کو جاری رکھنے کیلئے ضروری انتظامات کیے گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان بیشتر معاملات طے ہونے کے قر یب ہیں۔