صارفین اگست کے بل جنوری سے جون تک قسطوں میں ادا کریں گے:ذرائع پاور ڈویژن
اسلام آباد(آئی این پی )حکومت نے سیلاب متاثرہ زرعی کمرشل صارفین کے اگست کے بجلی بل دسمبر تک موخر کردیئے۔ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق جنوری سے جون تک یہ صارفین قسطوں میں اگست کا بل ادا کریں گے، مجموعی طور پر گھریلو کمرشل صارفین کو اگست کے بلز میں 17ارب روپے یلیف دیا گیا ہے۔ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کو 11 ارب روپے معاف کردیئے گئے،کمرشل اورزرعی صارفین کے6 ارب کے بلز موخرکردئیے ۔ یہ فیصلہ سیلاب متاثرہ صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔حکومت نے مجموعی طور پر 25 لاکھ بجلی صارفین کو ریلیف دیا ہے، گھریلو صارفین جو بلز دے چکے اس مہینے ری فنڈ ہوچکا۔ کمرشل صارفین کیبل کے حساب سے جنوری تا جون فکس رقم شامل کی جائے گی۔