سیلاب متاثرہ صارفین کیلئے ریلیف، بجلی بلوں کی تاریخ میں توسیع

 پہلے مرحلے میں بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی ابتدائی توسیع 25 ستمبر تک کی گئی 
 اگر اس تاریخ تک ادائیگی نہ کی گئی تو دوسری توسیع 29 ستمبر تک دی جائے گی
لاہور(آئی این پی )لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی( لیسکو) نے حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر بجلی کے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا  ہے۔ لیسکو حکام کے مطابق یہ توسیع بیچز کی بنیاد پر دی جائے گی تاکہ متاثرہ علاقوں کے صارفین کو آسانی فراہم کی جا سکے۔  کمپنی نے جاری  وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ    کہ قوانین کے مطابق صارفین کو مقررہ تاریخ میں دو بار تک توسیع دی جا سکتی ہے۔ پہلے مرحلے میں بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی ابتدائی توسیع 25 ستمبر تک کی گئی ہے  تاہم اگر اس تاریخ تک ادائیگی نہ کی گئی تو صارفین کو دوسری توسیع 29 ستمبر تک دی جائے گی۔ لیسکو کا کہنا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے جن میں  پہلی تاریخ پر عدم ادائیگی پر پانچ فیصد سرچارج لاگو ہو گا ،اس  کے بعد ادائیگی پر 10 فیصد جرمانہ وصول کیا جائے گا