سیلاب متاثرہ علاقوں میں گھریلو صارفین کے اگست کے بجلی بلز معاف

اسلام آباد/لاہور(خصوصی رپورٹ)حکومت نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں 25 لاکھ سے زائد گھریلو صارفین کے اگست کے بجلی بل معاف کردیئے۔ذرائع پاور ڈویڑن کے مطابق فائدہ اٹھانے والوں میں لاہور ،گوجرانوالہ، پشاور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد اور قبائلی علاقہ جات کے صارفین شامل ہیں،صارفین کو بجلی بلز کی مد میں 17ارب روپے سے زائد کا ریلیف دیا گیا۔ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 15لاکھ صارفین جبکہ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 4لاکھ 75ہزارصارفین کے بلز معاف کئے گئے۔ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 2لاکھ 65ہزار ، اسلام آباد الیکٹرک کمپنی کے 77 ہزار، لاہور کے 48 ہزار اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ایک لاکھ 65ہزار صارفین کے بل معاف ہوئے۔ذرائع پاور ڈویڑن کے مطابق ٹرائبل الیکٹرک کمپنی کے ایک ہزار صارفین بھی اگست کے بجلی بل ادا نہیں کریں گے جبکہ سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کے متاثرین کے حوالے سے سروے جاری ہے۔