لاہور(خصوصی رپورٹ )لاہور، فیصل آباد ریلوے ٹریک ساڑھے تین ماہ بعد بحال ہوگیا تاہم لاہور سے فیصل آباد اور شور کوٹ کے درمیان چلنے والی بدر اور غوری ایکسپریس کو بحال نہ کیا جاسکا۔27 جولائی کو سیلاب کے باعث مسن کالر سے ریلوے ٹریک اور پل متاثر ہونے پر ٹرین آپریشن معطل کیا گیا تھا۔وزیر ریلوے نے گزشتہ روز مسن کالر سے ٹریک کا افتتاح کیا۔ لاہور سے فیصل آباد کے درمیان چلنے والی بدر اور غوری ایکسپریس کی بحالی تاحال ممکن نہ ہوسکی۔ ذرائع کے مطابق قراقرم اور شالیمار ایکسپریس کو اصلی روٹ پر بحال کیا گیا۔ترجمان ریلوے کا کہنا ہے بدر اور غوری ایکسپریس 20 نومبر سے بحال ہوجائیں گی۔