ڈالہ اور ٹریکٹر میں تصادم 2افراد جاں بحق ،5 زخمی

میانوالی (خصوصی رپورٹ)میانوالی موسیٰ خیل چھدرو روڈ پر لیبر مزدوروں سے بھرے ڈالہ اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان حادثہ، دو افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔مظفرپور جنوبی کے رہائشی بدقسمت ڈالہ والے لیبر مزدور موسیٰ خیل میں کنکریٹ کی چھت ڈال کر شام کے وقت واپس گھر آ رہے تھے کہ موضع سلطان والہ شرقی سرو والا چوک کے قریب مزدوروں سے بھرا ڈالہ سامنے جانے والی اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کے ساتھ بری طرح ٹکرا کر الٹ جانے سے اوپر بیٹھے ہوئے لیبر مزدور محمد خان التہ دیوانے خیل اور محمد اصغر بھٹی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر شدید زخمیوں میں لیبر انچارج غلام حیدر ، محمد اختر اور محمد اسحاق شامل ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور باقی دو زخمی شامل ہیں ،تمام لیبر مزدور مظفرپور جنوبی کے رہائشی ہیں ،ریسکیو1122 نے فوری پہنچ کر امدادی کارروائیاں کیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔