14 سالہ لڑکا قتل، لاش گھر کی چھت سے برآمد

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) نواحی گاؤں 131/9-L میں نامعلوم ملزمان نے 14 سالہ لڑکے کو قتل کرکے لاش گھر کی چھت پر پھینک دی۔ تفصیلات کے مطابق نور احمد اپنی اہلیہ کے ہمراہ ادویات لینے دوسرے گاؤں گیا ہوا تھا۔ شام کو واپس آیا تو اس کا 14 سالہ بیٹا ابو ہریرہ گھر میں موجود نہ تھا۔ تلاش کرنے پر اس کی لاش گھر کی چھت سے برآمد ہوئی۔ مقتول کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دباکر قتل کیا گیا تھا۔ پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم نے مقتول کے والد نور احمد کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی