لاہور (کرائم رپورٹر) علامہ اقبال ٹاؤن کے عمر بلاک میں ایک گھر سے 50 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق انہیں اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک شخص نے گھر میں خودکشی کرلی ہے۔ریسکیو اہلکار اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچے تو مذکورہ شخص دم توڑ چکا تھا۔ متوفی کی شناخت عمران ولد اقبال، عمر 50 سال، کے نام سے ہوئی ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق لاش مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کی جائے گی۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔