ضلعی سطح پر انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئیقائم کمیٹیوں کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا
لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نمبر 8 کا اجلاس عظمیٰ کاردار ایم پی اے کی کنوینئرشپ میں ہواجس میں انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے متعلقہ صوبائی اوروفاقی محکموں کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ محکمہ داخلہ ، پنجاب پولیس، ایف آئی اے، محکمہ محنت و انسانی وسائل، چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو اور محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے پیشرفت رپورٹس پیش کی گئیں۔ اسکے علاوہ ضلعی سطح پر انسانی سمگلنگ کی روک تھام سے متعلق قائم کمیٹیوں کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں امریکی ٹریفکنگ اِن پرسنز رپورٹ 2026 اور حکومتِ پاکستان کے قومی ایکشن پلان برائے انسانی سمگلنگ اور تارکینِ وطن کی غیر قانونی نقل و حمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ کاری اور انسانی سمگلنگ کے تدارک کیلئے جاری کوششوں پر غور کیا گیا۔