ڈکیتی کی جھوٹی کال دینے والا ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) راوی روڈ پولیس نے 14 لاکھ روپے چھپا کر 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کالر نے اطلاع دی کہ دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 14 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کی ہدایت پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعے کی تصدیق کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج چیک کی اور ملزم سے تفتیش کی۔ دورانِ تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے پارٹنر کی رقم ہڑپ کرنا چاہتا تھا، اس لیے جھوٹی کال کی۔ پولیس نے رقم برآمد کرکے اصل مالک کے حوالے کر دی، جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کا کہنا ہے کہ 15 پر جھوٹی کال کرنا جرم ہے، شہری صرف ایمرجنسی کی صورت میں اطلاع دیں