وارداتیں،شہری لاکھوں کی نقدی ، اشیاسے محروم

گرین ٹائون میں 3 لاکھ ، اقبال ٹائون میں شہری سے 2لاکھ15 ہزار کی ڈکیتی 
گلبرگ حسیب،غازی آباد منان ، رنگ محل سے افتخار کی موٹرسائیکلیں چوری 
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات ،موبائل فون ،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گرین ٹائون میں احمد نثار سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون، قلعہ گجر سنگھ میں صلاح الدین سے 2لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون، اقبال ٹائون میں سہیل سے 2لاکھ15 ہزار روپے اور موبائل فون، فیصل ٹائون میں اسد سے 2لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا، کوٹ لکھپت کے علاقے میں امانت سے 30 ہزار روپے،چوہنگ کے علاقے میں فرحان سے 20 ہزار روپے،گلبرگ سے حسیب،غازی آباد سے منان ، رنگ محل سے افتخار اور ملت پارک سے اختر کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔