اسلام آباد(آئی این پی ) سپیشل سینٹرل کورٹ میں ایف آئی اے کی جانب سے سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران چودھری پرویز الہی عدالت میں حاضری کیلئے پیش نہیں ہوئے، جس پر ان کے وکلا کی جانب سے حاضری سے معافی کی درخواست دائر کی جائے گی۔ عدالت نے پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف کیس کو انتظار میں رکھ لیا، جبکہ چودھری پرویز الہی کی بریت کی درخواست پر دلائل بھی طلب کر لیے۔ عدالت نے پرویز الہی کی بہو زارا الہی کو پہلے ہی حاضری سے مستقل استثنی دے رکھا ہے۔