پی ایم آئی یو ایپ میں خرابی ،سکول شماری کا آغاز نہ ہوسکا

لاہور(خصوصی رپورٹ)پی ایم آئی یو کی ایپ میں تکنیکی خرابی پرصوبے میں سکول شماری کا آغاز نہ ہوسکا۔ یہ کام 3 مرحلوں میں مکمل ہونا تھا۔پہلے مرحلے میں لاہور سمیت 13 اضلاع میں 16 نومبر تک سکول شماری ہونا تھی۔بچوں،فرنیچراور اساتذہ کی تعداد گنتی ہونا تھی۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے شماری نہ مکمل کرنیوالے سکول سربراہان سے جواب طلب کرلیا۔پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت کا کہنا ہے کہ شماری کیلئے ایپ پر ڈیٹا اپ لوڈ نہیں ہورہا۔ ایپ میں خامیوں کو دور کیا جائے۔