پہلے مرحلے میں لاہور،قصور،شیخور ننکانہ،بہاولپور،لیہ میں 29 دسمبر تک سکول شماری ہو گی
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں شماری کا کام 27 دسمبر سے ہوگا ،پہلی دفعہ سکول شماری مرحلہ وار ہوگی ،رواں سال پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی بجائے پی ایم آئی یو کے ذریعے سکول شماری کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں لاہور،قصور،شیخور ننکانہ،بہاولپور،لیہ میں 29 دسمبر تک سکول شماری کا کام مکمل کیا جائے گا،چنیوٹ،فیصل آباد ،جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،ساہیوال ،نارووال ،سیالکوٹ میں 30 دسمبر سے یکم جنوری تک سکول شماری کی جائے گی،تیسرے مرحلے میں راولپنڈی،ملتان،سرگودھا،خانیوال میں 2 جنوری سے 4 جنوری تک سکول شماری کی جائے گی۔