لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیرِاعلیٰ پنجاب سکول میل پروگرام پر تاحال عملی کام شروع نہ ہوسکا۔بیس لائن اسیسمنٹ احکامات کے باوجود اضلاع میں عملدر آمد میں تاخیر کا شکار ہے۔طلبہ کی تعلیمی و صحت پروفائل جمع کرنے کا عمل شروع نہ ہو سکا۔انگلش، اردو، ریاضی، سائنس ودیگرمضامین کا پروفائل تیار ہونا تھا۔طلبہ کے قد اور وزن کی پیمائش بھی مطلوب تھی۔محکمہ تعلیم نے 19 ستمبر تک ڈیٹا جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر کی تھی۔ضلعی تعلیمی اتھارٹیز کی تاخیر سے منصوبے پرپیشرفت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔