زمیندار کی قید سے میاں بیوی کو بازیاب کرانے کا حکم

لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اکبر ڈوگر نیزمیندار کی قید سے میاں بیوی کو بازیاب کروا کر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ درخواست گزار وکیل ملک غلام حسین نے عدالت کو بتایا کہ زمیندار مقبول حسین نے چار ماہ سے سجاد اور اسکی بیوی زاہدہ بی بی کو قید کر رکھا ہے، دونوں کو اجرت بھی نہیں دی جا رہی اور تشدد بھی کرتا ہے، جانوروں کے ساتھ باندھ کر رکھا ہوا ہے جو بنیادی انسانی حقوق کیخلاف ہے۔