زمیندار کی حراست سے بازیاب5بچوں سمیت7افراد کی رہائی کا حکم

لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ نے زمیندار کی حراست سے بازیاب ہونے والے پانچ بچوں سمیت سات افراد کی رہائی کا حکم دے دیا،رہا ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کے پانچ بچے شامل ہیں۔جسٹس علی ضیا باجوہ نے نسرین بی بی کی درخواست پر سماعت کی،شاہ پورر سٹی سرگودھا پولیس نے میاں بیوی اور ان کے بچوں کو عدالت پیش کیا ، درخواست گزار خاتون کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ زمیندار ممتاز نے زبردستی حراست میں رکھا ہوا ہے، استدعا ہے کہ عدالت بازیاب کرکے رہا کرنے کا حکم دے۔