میرے لیے مسیحی برادری کی خوشیوں میں شمولیت باعث اعزاز ہے؛ خواجہ آصف

 تعلیمات قیامت تک مشعل راہ رہیں گی، انہوں نے بھائی چارے کا درس دیا:وزیر دفاع 
 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کرسمس کی تقریبات دنیا بھر میں شروع ہو چکی ہیں، تمام دنیا کے مذاہب اس تہوار میں مسیحی برادری کی خوشیوں میں شرکت کرتے ہیں۔میرے لیے مسیحی برادری کی مشترکہ خوشیوں میں شمولیت باعث اعزاز ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کرسچن کمیونٹی کی تقریب میں کرسمس کیک کاٹا۔ اس دوران خواجہ آصف کا تقریب سے خطاب بھی کیا، کہا کہ عظیم تہوار کے سلسلہ میں تقریب میں شرکت کے لئے آیا ہوں، تمام دنیا کے مذاہب اس تہوار میں مسیحی برادری کی خوشیوں میں شرکت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عیسی کی ولادت کا یوم ہے، ان کی تعلیمات قیامت تک مشعل راہ رہیں گی، انہوں نے بھائی چارے کا درس دیا۔