اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ) 14 سالہ بچے کے اغواء کا ڈراپ سین خوشخبری میں بدل گیا، جب اوکاڑہ پولیس نے لاپتہ بچے آصف کو 48 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں لاہور سے بازیاب کرا لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ صدر دیپالپور نے انسپکٹر غازی اختر خان کی سربراہی میں جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے بچے کو ٹریس کیا۔ آصف چک نمبر 39 ڈی کا رہائشی تھا اور گھر کے باہر سے لاپتہ ہوا تھا۔ اس کے والد، عطاء اللہ، نے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا۔پولیس کی بروقت اور م ئوثر کارروائی کے نتیجے میں آصف کو لاہور سے واپس لا کر والدین کے حوالے کر دیا گیا۔ والدین نے اوکاڑہ پولیس کی مہارت اور فوری کارروائی پر اظہارِ تشکر کیا۔