لاہور : 807 مغوی بچوں میں سے 780 بازیاب

 27 بچوں کی تلاش جاری، جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت سے مدد لی جا رہی: ڈی آئی جی انویسٹی گیشن
 لاہور (کرائم رپورٹر) انویسٹی گیشن پولیس لاہور نے رواں سال اغواء￿  ہونے والے 807 بچوں اور بچیوں میں سے 780 کو بحفاظت بازیاب کروا لیا، جبکہ باقی 27 بچوں کی بازیابی کے لیے پولیس ٹیمیں سرگرم ہیں۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق بچوں کی بازیابی کے لیے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا گیا۔ باقی بچوں کو بھی جلد بازیاب کروانے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ اغواء￿  اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔ بچوں کے اغواء￿  میں ملوث عناصر کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، انہیں تنہا چھوڑنے سے گریز کریں اور ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔