قومی اسمبلی ، سینیٹ اپوزیشن لیڈرز کی تقرری پر ڈیڈلاک
اپوزیشن لیڈرز کی تعیناتی کے معاملے میں تمام آئینی و قانونی تقاضے پورے کر چکے ہیں،کسی کے چیمبر میں جا کر کیا کریں گے؟’’کوئی نہیں سنتا، سیف اللہ ابڑو نے استعفے کا اعلان کیا، چیمبر میں وضاحت کیلئے طلب کرنا چاہیے تھا۔ ،:پی ٹی آئی کے رہنما کی گفتگو
اسلام آباد (بیورو رپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز کی تقرریوں پر ڈیڈلاک برقرار ہے ،اب فریقین پوائنٹ آف نو ریٹرن پر پہنچ گئے ہیں، کوئی بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈرز کی تعیناتی کے معاملے میں تمام آئینی و قانونی تقاضے پورے کر چکے ہیں۔اس بارے میں پی ٹی آئی کے رہنما سے سپیکر اور چیئرمین سینیٹ کے چیمبرز میں جا کر بات نہ کرنے سے متعلق استفسار کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ‘‘کیا فائدہ؟ کوئی اپوزیشن کی نہیں سنتا۔ چیئرمین سینیٹ کے سامنے سیف اللہ ابڑو نے استعفے کا اعلان کیا، سارا ایوان گواہ ہے۔ ان کے اعلان کے بعد تو انہیں ایوان میں آنے کی اجازت دینے سے قبل استعفے کے اعلان سے متعلق چیمبر میں وضاحت کے لیے طلب کرنا چاہیے تھا۔ کسی کے چیمبر میں جا کر کیا کریں گے؟’’