دبئی ایئر شو میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ، جس کا نام "تیجس" ہے، اس وقت ایک مزاحیہ منظر کا شکار ہو گیا جب اس سے آئل لیک ہونے لگی۔ یہ واقعہ بھارتی فضائیہ کی ناقص تیاری اور معیار پر سوالات اٹھاتا ہے اور اس کی عالمی سطح پر بدنامی کا سبب بن گیا ہے۔
ایئر شو کے دوران، جب یہ طیارہ نمائش کے لیے پیش کیا جا رہا تھا، تو اس سے آئل کا رساؤ شروع ہو گیا، جس نے حاضرین اور میڈیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کروا دی۔ بھارتی ٹیکنیشنز کو فوری طور پر اس لیک کو بند کرنے کے لیے شاپنگ بیگز کا استعمال کرنا پڑا، جو بھارتی فضائیہ کے ناقص معیار اور تکنیکی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔ یہ واقعہ بھارتی فضائیہ کی ناقص دیکھ بھال اور حفاظتی نظام کی قلعی کھول دیتا ہے۔یہ واقعہ بھارت کی دفاعی صنعت کے ناقص معیار اور تیاری کی قلعی کھولنے کے ساتھ ساتھ، عالمی سطح پر بھارت کی فوجی صلاحیتوں پر بھی سوالات اٹھاتا ہے۔ بھارت کے دعووں کے برعکس، اس کا فوجی نظام اور دفاعی آلات کمزور اور غیر محفوظ ثابت ہو رہے ہیں۔
اس واقعے نے پاکستان کو گیدڑ بھبکیاں دینے والے بھارتی دعوؤں کو بھی کھوکھلا ثابت کر دیا ہے، کیونکہ یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت کی دفاعی صنعت اور فوجی تیاری میں بنیادی خامیاں موجود ہیں۔ اس سے نہ صرف بھارتی فوج کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھارت کی فوجی قابلیت پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔