شدید دھند کے سبب موٹروے ایم 1 پشاور سے رشکئی انٹرچینج تک بند

شدید دھند کے سبب موٹروے ایم 1 پشاور سے رشکئی انٹرچینج تک بند

خیبرپختونخوا میں حالیہ دنوں میں شدید دھند کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس کے سبب سڑکوں پر حد نگاہ کم ہو گئی ہے۔

 اس صورتحال کے پیش نظر، موٹروے ایم ون پشاور سے لے کر رشکئی انٹرچینج تک مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے تاکہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ موٹروے حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے اور سڑکوں پر ٹریفک کو محفوظ رکھا جا سکے۔