پشاور کے علاقے میں شدید دھند اور حد نگاہ کی کمی کے باعث موٹروے ایم ون کو پشاور سے رشکئی تک بند کر دیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق یہ فیصلہ حادثات سے بچاؤ اور مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے لیا گیا ہے۔موٹروے پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اگر سفر ضروری ہو تو دن کی روشنی میں مکمل کریں تاکہ دھند کے شروع ہونے سے پہلے منزل مقصود تک پہنچا جا سکے۔ انہوں نے گاڑیوں میں فوگ لائٹس کے استعمال پر زور دیا ہے تاکہ راستہ واضح ہو سکے اور حادثات کا خطرہ کم ہو۔
پولیس نے مزید ہدایت کی ہے کہ تیز رفتاری سے بچیں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔ سفر سے قبل تازہ ترین معلومات کے لیے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں یا ان کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اپ ڈیٹ حاصل کریں۔