ٹرمپ کا دبائو ،بھارت نے امریکہ سے گیس خریدنے کا معاہدہ کرلیا

نئی دہلی (آئی این پی )بھارت نے پیر کے روز کہا ہے کہ اس نے ایک اہم معاہدہ طے کر لیا ہے، جس کے تحت امریکا مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) )کی درآمدات کا تقریبا 10 فیصد فراہم کرے گا، تاکہ بھارت اپنے توانائی کے ذرائع میں تنوع پیدا کر سکے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق بھارت اور امریکا کے درمیان زرعی تجارتی معاملات اور روسی تیل کی خریداری سمیت متعدد امور پر اختلافات کے درمیان بات چیت جاری ہے۔بھارتی وزیر برائے پیٹرولیم اور قدرتی گیس ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ بھارت نے سالانہ 2.2 ملین ٹن ایل پی جیکیلئے  ایک سالہ معاہدہ کیا ہے، جو امریکی گلف کوسٹ سے حاصل کی جائے گی، اور یہ بھارت کی سالانہ درآمدات کا تقریبا 10 فیصد فراہم کرے گا۔پوری نے کہا کہ یہ بھارتی مارکیٹ کیلئے   امریکی ایل پی جی کا پہلا  منظم معاہدہ ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کے عوام کو محفوظ اور سستی ایل پی جی فراہم کرنے کے ہمارے مقصد کے تحت ہم نے اپنے ایل پی جی ذرائع کو متنوع بنایا ہے