ٹرمپ کی ناراضی کے باوجود ا مریکہ نے بھارت کیساتھ 10 سالہ دفاعی معاہدہ کرلیا

 یہ بھارت   اور امریکہ کے درمیان دفاعی شراکت میں پیشرفت ہے جو علاقائی سلامتی اور روک تھام کا سنگ بنیاد ہے:امریکی وزیر دفاع
 سٹریٹجک تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہے ‘ دفاع کا شعبہ بھارت امریکہ تعلقات کی بنیاد اور طاقت کا اہم ستون ہے:بھارتی وزیر دفاع
کوالالمپور  (آن لائن)بھارت اور امریکہ نے دفاعی شعبے میں تعاون کے فروغ کے لیے دس سالہ فریم ورک معاہدہ  پر دستخط کر دیے ہیں۔یہ معاہدہ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ  اور بھارتی ہم منصب  راج ناتھ سنگھ  کی ملاقات کے دوران طے پایا۔اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معلومات کے تبادلے، تکنیکی تعاون، تربیتی پروگراموں  اور علاقائی استحکام  کے لیے اشتراک کو مزید وسعت دی جائے گی۔امریکی وزیر دفاع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ معاہدہ ’’خطے میں امن، استحکام اور تعاون  کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اسے  دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کے نئے دور کا آغاز  قرار دیا۔ ان کے مطابق دفاع کا شعبہ بھارت امریکا تعلقات کی بنیاد اور طاقت کا اہم ستون ہے۔دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کے باوجود تجارتی محاذ پر کشیدگی برقرار ہے