کبھی دھمکیوں کے تحت مذاکرات نہیں کیے اور ایران کبھی دبا کے آگے نہیں جھکے گا، امیرسعید ایروانی
نیویارک(آئی این پی )اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر امیرسعید ایروانی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دبائو یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں ایرانی سفیر امیرسعید ایروانی نے کہا کہ ایران نے کبھی دھمکیوں کے تحت مذاکرات نہیں کیے اور ایران کبھی دبا ئو کے آگے نہیں جھکے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دبا یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں ہے۔دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ جنگ ایران کے مفاد میں نہیں ہے لیکن دھمکیوں سے جھکنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا، دشمن کا یہ خواب ہیک ہ ایران بیرونی جارحیت کے سامنے جھک جائیگا۔