سپریم کورٹ نے ہراسانی سے متعلق کیس میں اہم فیصلہ سنا دیا

اسسٹنٹ کلینیکل انسٹرکٹر محمد طاہر کی برطرفی اور 5 لاکھ روپے جرمانہ برقرار ہے
اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہراسانی سے متعلق کیس میں اہم فیصلہ سنا دیا۔سپریم کورٹ نے محمد طاہر کی اپیل خارج کرتے ہوئے سزا برقرار رکھی، سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔فیصلے کے مطابق اسسٹنٹ کلینیکل انسٹرکٹر محمد طاہر کی برطرفی اور 5 لاکھ روپے جرمانہ برقرار ہے، سپریم کورٹ نے فیڈرل محتسب اور صدر مملکت کے فیصلوں کو بھی درست قرار دیا۔سپریم کورٹ کے مطابق تعلیمی و کلینیکل ماحول میں انسٹرکٹر کا اعتماد عمومی ملازمت سے زیادہ سخت معیار رکھتا ہے، طلبا و طالبات سے غلط رویہ تنظیمی اعتماد اور پیشہ ورانہ دیانتداری کے خلاف ہے