سپریم کورٹ نے تیل و گھی کی قیمتوں سے متعلق کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ پاکستان نے تیل اور گھی کی قیمتوں سے متعلق کیس میں مینوفیکچررز آف بناسپتی ایسوسی ایشن کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔سپریم کورٹ آف پاکستان میں تیل اور گھی کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔