دنیا کے آلودہ شہروں میں لاہور دوسرے کراچی تیسرے نمبر پر

کراچی/لاہور  (آئی این پی) ملک کے  بڑے شہروں کراچی اور لاہور کا فضائی معیار   انتہائی مضرِ صحت ہے۔عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق جمعہ کے روز کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے، لاہور دوسرے جبکہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی پہلے نمبر پر  رہا۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی فضا میں آلودگی کی تعداد251 پارٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ۔