اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہونے والی تقریب میں جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ نے حلف اٹھایا
اسلام آباد (یواین پی) حال ہی میں 27ویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں بننے والی وفاقی آئینی عدالت کے مزید 2 ججز نے حلف اٹھا لیا جس کے ساتھ ہی عدالت کے مجموعی ججز کی تعداد 7 ہوگئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے کانفرنس روم میں وفاقی آئینی عدالت کے مزید دو ججوں کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں آئینی عدالت کے چیف جسٹس جسٹس امین الدین خان نے دونوں ججوں سے حلف لیا، جس کے بعد آئینی عدالت میں ججز کی کل تعداد 7 ہوگئی