صدر آصف علی زرداری نے آئینی عدالت کے سربراہ سے حلف لیا‘وزیراعظم‘چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر بھی تقریب میں موجود تھے
جنرل ساحر شمشاد‘فضائیہ ‘بحریہ کے سربراہ‘بلاول بھٹو‘ گیلانی‘ایاز صادق‘وفاقی وزراء اور چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کی بھی تقریب میں شرکت
3 ججوں نے بھی حلف اٹھالیا‘حلف اٹھانے والوں میں جسٹس حسن اظہررضوی، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عامر فاروق شامل ہیں
اسلام آباد(آئی این پی )قومی اسمبلی اور سینیٹ سے 27ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد جسٹس امین الدین خان نے پہلے وفاقی آئینی عدالت کے سربراہ کے طور پر حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی، جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی ساحر شمشاد ،پاک فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان اور دیگر اعلی حکام تقریب میں شریک ہوئے۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس محمد یحیی آفریدی، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت وفاقی وزرا اور ارکان پارلیمنٹ بھی حلف برداری تقریب میں موجود تھے۔چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی، وفاقی آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین خان، وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت اکھٹے حلف برداری کی تقریب کے لیے ہال میں پہنچے جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اکھٹے ہال میں آئے۔وفاقی آئینی عدالت کے ججوں کی تقرری کے پہلے مرحلے میں تین ججز نے حلف اٹھا لیا۔ حلف لینے والے ججز میں جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس باقر نجفی اور جسٹس عامر فاروق شامل ہیں۔وفاقی وزارتِ قانون و انصاف نے وفاقی آئینی عدالت میں چھ ججز کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا