اسلام آباد ہائی کورٹ میں 2 ایڈیشنل ججوں نے حلف اٹھا لیا

چیف جسٹس نے ایڈیشنل ججوں راجہ انعام امین منہاس اور محمد اعظم خان سے حلف لیا
اسلام آباد(آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ میں 2 ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے ایڈیشنل ججز راجہ انعام امین منہاس اور محمد اعظم خان سے حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز، جوڈیشل افسران، بار کونسل اور بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے شرکت کی۔