لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائی کورٹ میں نئے تعینات ہونے والے 9 نئے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا، حلف برداری کی سادہ و پروقار تقریب لاہور ہائیکورٹ کے مرکزی سبزہ زار میں منعقد ہوئی، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبہر گل خان نے تقریب میں نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی تقریب میں موجود تھے، لاہور ہائیکورٹ کے افسروں نے بھی شرکت کی