شالیمار کے بعد پاکستان ایکسپریس بھی محراب پور کے مقام پر حادثے کا شکار

  نوشہرو فیروز (آئی این پی )شالیمار ایکسپریس کے بعد کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین پاکستان ایکسپریس بھی محراب پور کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق ریلیف ٹرین روہڑی سے روانہ  کردی گئی ۔تفصیل کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس محراب پور ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئی۔ یہ واقعہ ضلع نوشہرو فیروز کے شہر محراب پور کے قریب پیش آیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین کا انجن ڈی ریل ہونے کے باعث ریلوے ٹریفک متاثر ہوگیا