ویب ڈیسک:امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن ایک روزہ دورے پر باجوڑ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے جماعتِ اسلامی کے رہنما صوفی حمید کے لواحقین سے ان کے گھر پر اظہارِ تعزیت کیا۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا بیان:
حافظ نعیم الرحمٰن نے اس موقع پر کہا کہ صوفی حمید جماعتِ اسلامی کا قیمتی اثاثہ تھے اور ان کی موت کا غم جماعت کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے۔انہوں نے صوبائی اور وفاقی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ قیامِ امن پر اپنی توجہ مرکوز کریں اور اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں۔حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت سے اپیل کی کہ افغانستان کے ساتھ امن قائم کرنے کے لیے مذاکرات کیے جائیں تاکہ سرحدی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو سکے۔
صوفی حمید کی وفات:
جماعتِ اسلامی باجوڑ کے جنرل سیکریٹری صوفی حمید کو چند روز قبل قتل کر دیا گیا تھا، جس پر جماعتِ اسلامی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے ان کے خاندان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اس دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہونے کا عہد کیا۔