امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے یونین سازی کو طلبہ کا آئینی اور جمہوری حق قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر طلبہ یونین کو بحال کرنے کا اعلان کرے۔
اسلامی جمعیت طلبہ کے 78 ویں یومِ تاسیس پر اپنے پیغام میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جمعیت نے طلبہ کے حقوق اور اسلامی نظام تعلیم کے نفاذ کے لیے بے مثال جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت ملک میں طبقاتی نظام تعلیم کے خاتمے کے لیے بھی کوشاں ہے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کو طلبہ یونین کی بحالی کے حوالے سے جلد اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ طلبہ کو اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کا موقع مل سکے۔